تازہ ترین

اداکارہ صباء فیصل پہلی بار اپنی بہو کے بارے میں بتاتے ہوئے

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ صباء فیصل دہائیوں سے میڈیا انڈسٹری کاحصہ ہیں جنہوں نے کئی مشہور ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔صباء فیصل ڈراموں میں آنے سے قبل نیوز چینل پر بطور نیوز اینکر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں اور بعدازاں ڈراموں اور فلموں میں قدم رکھا۔اداکارہ کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہیں جن کے نام ارسلان، سلمان اور سادیہ ہیں۔ عدنان اور ارسلان دنوں اکثر ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔حال ہی میں صبا فیصل ایک پروگرام میں بطور مہمان مدوع کی گئیں جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور ان کی اہلیہ سے متعلق گفتگو کی۔جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ چند ماہ قبل اداکارہ صبا فیصل ایک بہت بڑے تنازع کا شکار ہوگئیں تھیں جب ان کے بیٹے سلمان فیصل کی طلاق کی خبریں انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگیں تھیں۔اس حوالے سے سینئر اداکارہ نے پروگرام میں بات کی۔صبا فیصل نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کو مہذب اور مثبت انداز سے استعمال کرتی تھی۔ وہ اپنے پرستاروں اور فالورز کو اپنے پراجیکٹس کے بارے میں اطلاع دیتی رہتی ہیں۔صبا فیصل کا کہنا تھا کہ متعدد بار ان کے ساتھیوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے انسٹاگرام پر بہت زیادہ نجی تصاویر اور معلومات شیئر نہ کریں لیکن وہ اپنے مداحوں کے ساتھ ہر چیز شیئر کرنے کی مخالفت نہیں کر سکیں۔انہوں نے اپنی بہو کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ ان کی بہو اور بیٹے کے درمیان ایک عام سا جھگڑا ہوا تھا۔صبا نے بتایا کہ میاں بیوی اکثر معمولی بات ہوجاتی ہے تو کسی نے کمنٹ میں کہہ دیا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں تو میری بہو نے کہہ دیا کہ یہ تو آپ انہیں سے پوچھیں۔صارفین نے اس بات کو غلط انداز میں لیا اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔صبا فیصل نے بتایاکہ سوشل میڈیا صارفین نے خوب ان کے بارے میں غلط باتیں کہیں کہ میں نے اپنے بیٹے کی زندگی تباہ کر دی ہے اور ان کی بیٹی ہمیشہ اپنی ماں کے گھر رہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں اب سوشل میڈیا سے اس قدر مایوس ہوچکی ہوں کہ اب وہ اسے استعمال نہیں کرنا چاہتیں۔