تازہ ترین

نورا فتیحی کو گانے کی شوٹنگ کے دوران تلخ تجربے کا سامنا

ممبئی( سن نیوز)بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی نے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا تلخ تجربہ شیئر کیا ہے۔اداکارہ نورا فتیحی نے حال ہی میں فلم ’ستیامیو جیتے 2‘ کے گانے ’کسو کسو‘ کی شوٹنگ کرائی ہے جس کا تجربہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ نورا فتیحی نے بتایا ہے کہ گانے کی شوٹنگ کے لیے میرے لیے جس لباس کا انتخاب کیا گیا تھا وہ چست اور وزنی تھا جس کی وجہ سے مجھے کافی مشکل درپیش رہی۔انہوں نے بتایا ہے کہ لباس میں لگا ہار پہننے سے شوٹنگ کے دوران میرا دم گھٹتا رہا اور اس کی وجہ سے گردن پر نشانات بھی پڑ گئے تاہم پھر بھی میں نے اس وزنی لباس کے ساتھ 6 گھنٹے تک شوٹنگ جاری رکھی۔نورا فتیحی کہتی ہیں کہ شوٹنگ کرتے وقت چوٹ لگنا، خون نکلنا یا اس طرح کے واقعات اکثر ہوتے ہیں لیکن میرا یہ تجربہ سب سے مختلف رہا، ایسا لگ رہا تھا کہ کسی نے میرے گلے میں رسی باندھ رکھی ہے اور مجھے فرش پر گھسیٹ کر لے جا رہا ہے لیکن چونکہ ہمارے پاس شوٹنگ کے لیے محدود وقت تھا اس لیے میں نے شوٹنگ جاری رکھی اور اس سیکونس کو مکمل کرنے کے بعد ہی وقفہ لیا۔