کراچی( سن نیوز)بھارت جسے ایک طرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا گھمنڈ ہے تو وہیں دوسری طرف وہاں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے انسانوں کو اچھوت قرار دے کر پیروں تلے روند دینا اس نام نہاد جمہوریت کا ایک ایسا بھیانک چہرہ دکھاتا ہے جس پر انسانیت شرما جاتی ہے۔بھارت کے اسی مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے ظاہر کرتی ہوئی ایک فلم جو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اس نے ریٹنگ اور مقبولیت کے ایسے ریکارڈز توڑے کہ ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’’گاڈ فادر‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔بالی ووڈ کے فلمسازوں اور اکشے کمار، اجے دیوگن، رنویر سنگھ جیسے اداکاروں کو اپنی فلمیں ہٹ کروانے کا صرف ایک ہی فارمولا معلوم ہے کہ اپنی فلموں میں پاکستان اور مسلمانوں کو جس حد تک ہوسکے منفی کرداروں میں دکھانا اور انہیں دہشتگرد قرار دینا۔ پھر پولیس کی وردی میں یہ اداکار اپنے دیش بھارت کی حفاظت کرتے ہیں۔
بھارت میں دلتوں پرمظالم پر بننے والی فلم نے ہالی ووڈ فلموں کے ریکارڈ توڑدیے
