تازہ ترین

ہالی وڈ اسٹارز نے ایشا امبانی کا بنگلہ 500 کروڑ میں خرید لیا

لاس اینجلس – ہالی وڈ کی نامور اداکار جوڑی جینیفر لوپیز اور بین افلیک نے لاس اینجلیس میں ایک پرتعیش بنگلہ خریدا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق یہ لگژری بنگلہ انڈین بزنس آئیکون مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی ملکیت تھا اور ہالی وڈ اسٹارز نے اسے گزشتہ برس جون میں خریدا۔

38 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط بنگلے میں 12 بیڈ رومز، جم، 24 باتھ رومز، ایک انڈور پکل بال کورٹ، سالون، 155 فٹ لمبا ان گراؤنڈ انفینٹی پول، ایک اوور لوک کچن، متعدد لش لونز اور ایک بیڈ منٹن کورٹ بھی موجود ہے۔

جینیفر لوپیز اور بین افلیک نے یہ محل نما گھر 61 ملین امریکی ڈالرز یا 500 کروڑ بھارتی روپے کے مساوی رقم میں خریدا ہے۔