تازہ ترین

عامر خان نے سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ سالگرہ کی تقریب منائی

ممبئی – بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ اپنی سالگرہ کی تقریب منائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکار اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر سابقہ اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں۔

اس موقع پر عامر خان کیک کاٹ کر کرن راؤ کو کھلاتے ہیں جبکہ وہ عامر خان کو کیک کھلا کر خوشی کا اظہار کرتی ہیں۔

تقریب میں دونوں فنکاروں کے قریبی دوست، صحافی اور فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کی کاسٹ بھی موجود تھی۔

فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو کرن راؤ نے ہدایت کاری دی ہے جبکہ اس فلم کو عامر خان نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ دوسری جانب بطور پروڈیوسر عامر خان ’لاہور 1947‘ پر بھی کام کر رہے ہیں۔