تازہ ترین

“جوان” کے ڈائریکٹرنے ایوارڈ ملنے پرشاہ رخ خان کے پاؤں چھو لیے،ویڈیو وائرل

ممبئی – سال 2023 کی میگا ہٹ فلم ” جوان” کے ڈائریکٹر نے ایوارڈ ملنے کے بعد شاہ رخ خان کے پاؤں چھو لیے۔

بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والی ایک ایوارڈ کی تقریب میں فلم ڈائریکٹر ایٹلی کو “جوان ” پربہترین ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کے لیے نام کا اعلان ہوتے ہی شاہ رخ خان کے برابر میں بیٹھے ایٹلی نے ان کے پاؤں چھو لیے۔

شاہ رخ خان نے فورا اپنی جگہ سے اٹھ کر ڈائریکٹر ایٹلی کو گلے لگا لیا اور مبارک باد دی ۔ شاہ رخ خان کے پاؤں چھونے اور ان کی جانب سے ڈائریکٹر کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ نے شاہ رخ خان کی ایک اور بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے مجموعی بزنس کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔