اسلام آباد( سن نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا اداکارہ عائشہ عمر کے بعد اب اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف 18 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے شعیب ملک کا کچھ روز قبل عائشہ عمر کے ساتھ کروایا گیا تشہیری فوٹو شوٹ موضوعِ بحث تھا جس پر صارفین نے اپنے آزادی رائے کے حق کو خوب استعمال کیا تھا۔تاہم اب شعیب ملک نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ فیشن میگزین ‘ہیلو پاکستان’ کیلئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر کرکٹر اور اداکارہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئیں۔
شعیب ملک کا عائشہ عمر کے بعد ہانیہ کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل
