تازہ ترین

بھارتی اداکارہ پر شوہر کا مبینہ تشدد اسپتال منتقل، شوہر گرفتار

ممبئی ( سن نیوز)بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ان کے شوہر کو اداکارہ پر مبینہ تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شو ہر سیم بومبے نے ان پر تشدد کیا۔ اداکارہ پونم اس وقت اسپتال میں داخل ہیں کیونکہ ان کا سر، آنکھیں اور چہرہ زخمی ہے جب کہ ان کے شوہر سیم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔پونم پانڈے کے شوہر سیم بومبے جن کا پورا نام سیم احمد بومبے ہے ان کا تعلق بھی بالی ووڈ انڈسٹری سے ہے وہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر ہیں۔ایک بھارتی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پونم پانڈے نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتایا کہ ان کے شوہر سے تعلقات ہمیشہ ہی خراب رہے۔ اور ایک ایسے شخص کے ساتھ تعلقات جاری رکھنا جس نے انہیں جانوروں کی طرح مارا ہو ایک اچھا خیال نہیں ہے۔واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب پونم پانڈے نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہو۔ گزشتہ برس 2020 میں بھی انہوں نے سیم کے خلاف انہیں ہراساں کرنے اور دھمکانے کے لیے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے سیم سے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکارہ پونم کے شکایت درج کروانے کے بعد ان کے شوہر کو گوا سے گرفتار کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ پونم پانڈے اور سیم بومبے گزشتہ برس ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں شادی سے تین سال قبل سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔