تازہ ترین

عالیہ بھٹ کا ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے پہلے ٹیزر پر ردعمل سامنے آگیا

ممبئی – بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کا سنجے لیلا بھنسالی کی نئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

اداکارہ نے ویب سیریز کی پہلی جھلک کے ساتھ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور اسے ’خالص جادو‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس کی ریلیز کی بے صبری سے منتظر ہیں۔

ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا پہلا ٹیزر یکم فروری کو جاری کیا گیا جس میں سیریز کی مرکزی اداکاراؤں کے رقص سے لیکر کچھ ایکشن سین بھی دکھائے گئے ہیں۔

’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر میں آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکہ دہی کی کہانی کو شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر کی دھوم مچ گئی ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹیزر دیکھنے کے بعد اب سیریز کے ریلیز ہونے کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔

’ہیرا منڈی‘ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔