تازہ ترین

بیٹوں کے ساتھ پیار و محبت بھرے تعلق پر مداح عارف لوہار کے معترف

کراچی – پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہار کی چند روز قبل بچوں کے ساتھ گانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر مداحوں نے باپ اور بیٹوں کے درمیان اس پیار بھرے رشتے کی تعریف کی ہے۔

عارف لوہار کا شمار ان چند نامی گرامی فنکاروں میں ہوتا ہے جو پورے کیریئر میں اپنی شہرت برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہ لیجنڈ گلوکار عالم لوہار کے بیٹے ہیں تاہم انہوں نے انڈسٹری میں اپنے لیے ایک خاص شناخت بنائی ہے۔

چند سال قبل عارف لوہار کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد اب وہ عام طور پر اپنے بیٹوں کو جہاں بھی جاتے ہیں، اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کو اس وقت بھی قریب رکھنا پسند کرتے ہے جب وہ پرفارم کر رہے ہوتے ہیں۔

مداح گلوکار کی اپنے بچوں سے اس قدر انسیت و محبت کی تعریف کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ چیز ہے جس کا ہر بچہ اپنی زندگی میں مستحق ہوتا ہے۔

مداحون میں سے ایک مداح کا کمنٹس میں کہنا تھا کہ ماشااللہ، باپ بیوی کے گزرجانے کے بعد کیسے اپنے بچوں کا خیال رکھ رہا ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ باپ باپ ہوتا ہے، اس کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔