تازہ ترین

رانی مکھرجی نے عامر خان سے محبت کا اعتراف کرلیا

رانی مکھرجی نے عامر خان سے محبت کا اعتراف کرلیا
ممبئی: اسلام آباد( سن نیوز)بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان سے محبت کا اعتراف کرلیا ہے۔رانی مکھرجی اور سیف علی خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ کے سلسلے میں رنویر سنگھ کے شو ’دی بِگ پکچر‘ کے آنے والے ایپیسوڈ میں شرکت کریں گے جہاں دونوں ستارے کچھ دلچسپ کہانیاں اور انکشافات کریں گے۔شو میں شرکت سے قبل رنویر سنگھ کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رانی مکھرجی نے بتایا کہ فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کے دوران مجھے عامر خان سے محبت ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے شوٹنگ میں گھبراہٹ کا شکار رہی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے فلم ’غلام‘ میں عامر خان اور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے، مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں نے ان بڑے بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ بہت سارا کام کیا۔واضح رہے کہ رانی مکھرجی اور سیف علی خان کی نئی آنے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ رواں ماہ 19 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ یہ فلم 2005ء میں بننے والی ’بنٹی اور ببلی‘ کا تسلسل ہے۔