تازہ ترین

شاہ رخ خان اور کرن جوہر نے نئی فلم کیلئے مشاورت شروع کردی

ممبئی – بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور نامور فلمساز کرن جوہر نئے فلمی پروجیکٹ کی مشاورت کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

شاہ رخ خان نے 2023 میں لگاتار ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی بلاک بسٹر ایکشن فلمیں بنائی ہیں اور وہ اب ایک اور ایکشن فلم بنانے کے موڈ میں نہیں ہیں۔

کرن جوہر اداکار کے ساتھ ایک نئی ایکشن فلم بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور وہ اپنے نئے آئیڈیاز شاہ رخ خان کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔\

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان ’ڈنکی‘ کے بعد کسی تجرباتی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتے ہیں جبکہ کرن جوہر نے کبھی بھی ایکشن فلم نہیں بنائی ہے۔

ماضی میں کرن جوہر شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر تاریخی بلاک بسٹر فلمیں کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائے نیم از خان، کبھی الوداع نہ کہنا بنا چکے ہیں۔