تازہ ترین

سانولی رنگت کی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دئیےجاتےہیں، آمنہ الیاس

کراچی – اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سانولی رنگت کی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دئیے جاتے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ اداکاری کا آغاز کیا تو مجھے سانولی رنگت کے طعنے دئیے جاتے تھے۔ ڈراموں کی شوٹنگ اور ماڈلنگ کے لیے رنگت گوری دکھانے کے لیے مختلف کریمز لگائی جاتی تھیں۔ میرے لیے سب بہت عجیب اور تکلیف دہ تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے گھر میں سب کی رنگت سانولی ہے اس لیے کبھی احساس نہیں ہوا تاہم جب اداکاری شروع کی تو سانولی رنگت کے طعنے ملے۔ سانولی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دئیے جاتے ہیں اور انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔=

آمنہ الیاس اس سے قبل بھی شوبز میں سانولی رنگت کے فنکاروں اور خصوصی طور پر اداکاراؤں کے ساتھ ناروا سلوک پر بات کرتی رہی ہیں۔