تازہ ترین

یمنیٰ زیدی کے مغربی طرز لباس میں فوٹوشوٹ پر مداح بھڑک اٹھے

لاہور – خوبرو پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا مغربی طرز کے لباس میں فوٹو شوٹ مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے ایک معروف کلاتھنگ برانڈ کا مغربی طرز کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

یمنیٰ زیدی اپنے مشرقی طرز کے ملبوسات کے سبب ہی پسند کی جاتی ہیں تاہم اس مرتبہ ان کے مغربی طرز کے لباس پر مداح تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک مداح نے لکھا کہ برائے مہربانی یمنیٰ آپ پیسوں کیلئے ایسے کپڑے نہ پہنیں ورنہ آپ اپنی وقعت کھو دیں گی۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ کو اسطرح کا لباس پہنے دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے۔