تازہ ترین

محبت، اعتبار اور اعتماد کے معاملے میں بھولا ہی ہوں، عمران اشرف

لاہور – معروف اداکار اور ہوسٹ عمران اشرف کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے خود کو محبت، اعتباراور اعتماد کے معاملے میں بھولا قرار دیا ہے۔

معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف نے بھولے کے کردار سے شہرت حاصل کی جس میں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا لی۔

دنیا نیوز کے مقبول ترین شو “مذاق رات” میں خاتون عمران اشرف سے سوال کرتی ہیں کہ بھولا کے کردار میں آپ کافی بھولے تھے لیکن اصل میں آپ اتنے بھولے نہیں لگتے۔

خاتون کے سوال پر اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب بات محبت، اعتماد اور اعتبار کی آجائے تو میں واقعی بہت بھولا ہوں، لیکن باقی معاملات میں نہیں ہوں۔