ممبئی( سن نیوز)بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے شاہ رخ خان کے نام پر 500 درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔بالی ووڈ میں اداکارہ جوہی چاؤلہ اور شاہ رخ خان کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ دونوں نے نا صرف ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے بلکہ بزنس پارٹنر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے بہترین دوست بھی ہیں۔جوہی چاؤلہ ہر مشکل گھڑی میں شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں جس کی مثال حال ہی میں دیکھنے میں آئی جب جوہی چاؤلہ نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت دی اور ان کے ضمانت دینے کی وجہ سے ہی آریان خان کو جیل سے رہائی ملی۔اور اب جوہی چاؤلہ نے کنگ خان کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت اعلان کرکے ان سے دوستی کا ایک اور ثبوت دیا ہے۔گزشتہ روز کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کی 56 ویں سالگرہ تھی۔ اس موقع پر جہاں دیگر فنکاروں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں جوہی چاؤلہ نے اعلان کیا کہ وہ شاہ رخ خان کے نام سے 500 درخت لگائیں گی۔یہ اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اور شاہ رخ خان کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کرکے کیا۔
جوہی چاؤلہ کا شاہ رخ خان کے نام پر 500 درخت لگانے کا اعلان
