تازہ ترین

اداکارہ ثروت گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی اور اداکار فہد مرزا کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔ اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، معروف جوڑے کے ہاں یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہے اس سے قبل اداکار جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔ گزشتہ روز جوائے لینڈ اسٹار ثروت گیلانی کی جانب سے انسٹاگرام پر فلم کاسٹ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تیسرے بچے کی آمد کی اطلاع دی گئی۔

خیال رہے رہے کہ چند روز قبل ایک اور معروف شوبز جوڑی اداکارہ عروا حسین اور گلوکار فرحان سعید کی جانب سے مداحوں کو ایک خوشخبری سنائی گئی ہے۔ عروا حسین نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاونٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اب ہم 3 ہیں ماشااللہ۔اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد شوبز کی بڑی شخصیات کی جانب سے مباکبادوں کا سلسلہ چل نکلا ،ہر کوئی جوڑے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا نظرآیا۔