تازہ ترین

پرینیتی چوپڑاورراگھوچڈھا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پرینیتی چوپڑاورراگھوچڈھا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرلparineeti & raghav
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھوچڈھا شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔گزشتہ ہفتے انکی شادی کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے تھے۔

شادی کےبعد نوبیاہتے جوڑے کے دونوں خاندانوں کےدرمیان ایک کھیل کی سرگرمی رکھی گئی جس میں دلہن اوردلہا کی الگ الگ ٹیم نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

کھیل کی سرگرمیوں میں منہ میں چمچ پر لیموں رکھ کرچلنا،میوزکل چیئر،کرکٹ اور فٹبال پرمشتمل تھی۔گیم میں دولہے کی ٹیم میں بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر ہربجھن سنگھ نے بھی حصہ لیا۔

دونوں ٹیموں میں ہار اور جیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔اس سرگرمی کا مقصد ہے کہ یہ بندھن ناقابل یقین لمحات خوشیوں ،قہقہوں سے ہی بنتے ہیں۔ دلہن کی ٹیم نے نارنجی رنگ کی شرٹ جبکہ دولہے کی ٹیم نےگہرے نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔