تازہ ترین

نامور گلوکار میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے قتل

ریو ڈی جنیرو – برازیلین گلوکار سرگینو پوریدو کو میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ گلوکار کنسرٹ کے دوران ایک جوڑے کے درمیان لڑائی کو روکنے کی کوشش میں فائرنگ کا نشانہ بنے۔

گلوکار کو سر پر گولی لگی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

فائرنگ کرنے والا ایک پولیس افسر تھا اور وہ میڈیکل چھٹیوں پر تھا اور اس کی فائرنگ سے موقع واردات پر ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی۔

فائرنگ کرنے والے پولیس افسر کو دو گھنٹے کی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ دوہرے قتل کی مزید تحقیق کی جارہی ہے۔