تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ شوہر سمیت ترکی میں گرفتار

اسلام آباد (سن نیوز)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ کو مبینہ طور پر ترکی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے حریم شاہ کے پاس سے بھاری مقدار میں سونا اور رقم برآمد کرنے کے بعد اس جوڑے کو ایئر پورٹ سے حراست میں لیا ہے اور ابھی ترکی میں تفتیش جاری ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے کو ترکی سے مسقط جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔حریم شاہ نے FIA کے خلاف اسٹے لے لیاخیال رہے کہ اس سے پہلے رواں سال کے آغاز میں 28 جنوری کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متعدد بینکوں سے حریم شاہ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کو کہا تھا۔حریم شاہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ایک ویڈیو کی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس ویڈیو میں اُنہیں برطانوی پاؤنڈز کے ڈھیروں کے ساتھ بیٹھا دیکھا اور یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ پہلی بار پاکستان سے لندن اتنی بھاری نقد رقم لے کر گئی ہیں۔