تازہ ترین

میرا کے الزام پر صبا قمر کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (سن نیوز)اداکارہ میرا کے لگائے گئے الزامات پر صبا قمر کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔اداکارہ میرا نے حال ہی میں عید کے خصوصی پروگرام کے دوران صبا قمر کی اپنے لیے ناپسندیدگی سے متعلق انکشاف کیا تھا، شو کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ صبا قمر پہلے دن سے نہیں چاہتیں کہ میں کام کروں اور اسکرین پر نظر آؤں۔میرا نے کہا تھا کہ میں نے براہ راست تو صبا قمر سے کچھ نہیں سنا لیکن ایسا مینجمنٹ کے لوگ کہتے ہیں کہ صبا قمر مجھ سے متعلق منفی باتیں کرتی ہیں، میرے لیے برا بھلا کہتی ہیں اور مجھے پسند نہیں کرتیں، جن لوگوں نے مجھے صبا قمر سے متعلق بتایا وہ صبا قمر کے دوست ہیں اور ان کے قریبی لوگ ہیں۔میرا کے الزام پر صبا قمر کا ردعمل سامنے آگیااب اس بیان پر صبا قمر کا ردعمل بھی سامنےآیا ہے، صبا قمر سے ایک مداح نے بات چیت کے سیشن ’لیٹس ٹاک‘ میرا کے ان سے متعلق بیان پر سوال کیا جس پر صبا نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئےجواب میں لکھا کہ ’ویٹ واٹ (?Wait What)۔مزید برآں صبا قمر نے کمنٹ کے ساتھ شرمندگی اور حیرت کے اظہار کے لیے دو ایموجی بھی شیئر کیں۔