تازہ ترین

مہوش حیات کو شادی کیلئے ’گورا‘ چاہیے: ہمایوں سعید کا انکشاف

اسلام آباد (سن نیوز)فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ مہوش حیات کو شادی کے لیے ’گورا‘ چاہیے۔حال ہی میں مہوش حیات، ہمایوں سعید اور گوہر رشید نے اپنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی پروموشن کے لیے خصوصی انٹرویو دیا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔مہوش حیات نے دورانِ انٹرویو کہا کہ ’انہیں تمام پاکستانی پسند ہیں‘، جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ شادی کے لیے مہوش حیات کو گورا یعنی غیر ملکی شخص چاہیے۔یہ سُن کر مہوش حیات اور گوہر رشید ہنسنے لگے اور پھر اداکارہ نے کہا کہ ’ہمایوں سعید جھوٹ بول رہے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے‘۔بھارتی اداکار گپی گریوال نے پاکستانی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا ٹریلر دیکھ کر کیا کہا؟ہمایوں سعید نے کہا کہ ’مہوش حیات، ہر وقت انہیں کہتی ہیں کہ شادی کے لیے گورا چاہیے‘۔ دوسری جانب مہوش حیات نے کہا کہ ’لڑکا گورا ہو یا کالا، بس دل والا ہو‘۔واضح رہے کہ ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کا اسکرپٹ خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا جبکہ اس فلم کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔