تازہ ترین

مایا علی کے گھر کا نیا فرد کون ہے؟

اسلام آباد (سن نیوز)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے مداحوں کو گھر کے نئے فرد سے ملوایا ہے جو کہ ایک چھوٹا سا بلّی کا بچہ ہے۔اداکارہ مایا علی کی انسٹاگرام پر شہرت میں اضافہ ہوا ہے، مایا علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7 ملین تک پہنچ گئی ہے۔مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی متعدد خوبصورت تصویریں اور ویڈیو شیئر کی ہے۔مایا علی نے گھر کے نئے فرد سے متعلق بھی پوسٹ کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’میں آپ سب کو اپنے خاندان کے نئے فرد ’لونا‘ سے ملوانا چاہتی ہوں‘۔مایا علی کی نئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے فالوورز کے بڑھنے پر ہلکے گلابی اور سیفد رَنگوں کی تھیم میں خوشی منا رہی ہیں۔اس دوران مایا علی نے اپنے سامنے کیک بھی رکھا ہوا ہے۔