تازہ ترین

ٍعامر لیاقت نے لائیو شو میں بیٹے کی داڑھی کاٹی تھی؟

اسلام آباد(سن نیوز)ٹی وی شوز کے معروف میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد اُن کی بیٹے احمد عامر کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے پاکستانی عوام، شوبز و سیاسی شخصیات کو افسردہ کردیا ہے، سوشل میڈیا پر مرحوم کو یاد کرتے ہوئے اُن کی یادگار ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کے ایک پروگرام کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا تھا۔اس ویڈیو میں عامر لیاقت کے ساتھ اُن کے بیٹے احمد بھی موجود ہیں جو کہ سامعین میں بیٹھے ہیں۔عامر لیاقت حسین دورانِ شو اپنے بیٹے احمد سے سوال پوچھتے ہیں جس کا جواب دینے میں وہ کامیاب نہیں ہوتے۔بیٹے کی ناکامی پر عامر لیاقت کہتے ہیں کہ ’دیکھو ذرا میرا بیٹا ہونے کے باوجود بھی جواب نہیں معلوم‘۔بعد ازاں عامر لیاقت حسین قینچی منگوا کر اپنے بیٹے کی داڑھی کے چند بال کاٹتے ہیں۔ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جذباتی ہوگئے اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دُعائیں کرنے لگے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے کی تھی جن سے اُن کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔