تازہ ترین

راج کندرا کی ایک سال بعد ٹوئٹر پر واپسی، اہلیہ کو مبارکباد

اسلام آباد(سن نیوز)معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی آج 47 برس کی ہوگئیں، اس موقع پر اُن کے شوہر اور مشہور بزنس مین راج کندرا نے ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ راج کندرا کی یہ ٹوئٹر پر لگ بھگ ایک برس بعد واپسی ہے۔دل کو چُھو لینے والے نوٹ کے ساتھ انہوں نے شلپا اور اپنی ایک پرمزاح تصویر بھی شیئر کی ہے اور لکھا کہ شلپا اور وہ یک جان دو قالب ہیں۔ ادھر شلپا کی بہن شمیتا شیٹی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، جبکہ شلپا اور راج کے فینز نے اس موقع کی مناسبت سے کمنٹس کیے اور راج کو ان کی سوشل میڈیا پر واپسی پر ویلکم کیا۔ راج کندرا کی ٹوئٹر پر لگ بھگ ایک برس بعد واپسی ہوئی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ برس جولائی میں ان پر فحش فلمیں بنانے اور اس کی اسٹریمنگ کا کیس بنا تھا، جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا، تاہم چند ماہ بعد ان کی ضمانت ہوگئی تھی، اس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا سے کچھ دور دور تھے۔