تازہ ترین

پیٹرول مہنگا، اب پاکستانی مرد ایک سے زیادہ شادیاں نہیں کرسکتے: درِفشاں

اسلام آباد(سن نیوز)پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ درِفشاں نے کہا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے اب پاکستانی مرد ایک سے زیادہ شادی نہیں کرسکتے۔سوشل میڈیا پر درِفشاں کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ مردوں کی چار شادیوں سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔درِفشاں نے کہا کہ ’میں کہتی ہوں کہ ایک شادی کریں اور اُسے اچھے سے نبھائیں، وہ پہلے کے زمانے تھے، جب مرد چار شادیاں نبھا جاتے تھے لیکن آج کا مرد ایک شادی بھی مشکل سے نبھاتا ہے۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’آج کل کے مردوں کی سوچ بھی یہی ہے کہ عورت کو سنبھالنا بہت مشکل ہے، تو وہ کس طرح چار شادیاں کر سکتے ہیں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مہنگائی اتنی زیادہ بڑھ گئی اور پیٹرول 200 سے اوپر چلا گیا ہے، ایسے میں مرد دوسری شادی نہیں کرسکتا۔‘ درِفشاں کی ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد اُن سے متفق نظر آرہی ہے۔