تازہ ترین

آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ میں2 پاکستانی کرکٹرز شامل

اسلام آباد(سن نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا، پاکستان کی 2 ویمن کرکٹرز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور طوبیٰ حسن پلیئر اور آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئی ہیں، جبکہ جرسی کی ٹرینیٹی اسمتھ بھی نامزد ہونے والی کرکٹرز میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاک سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کھیلے گئے 6 میچز میں قومی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 میچز میں فتح حاصل کی۔پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔سری لنکن ویمنز ٹیم سیریز کے آخری ون ڈے میچ کو جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔