تازہ ترین

شاہ رخ خان کے گھر’منت‘ کے قریب عمارت میں آتشزدگی

اسلام آباد( سن نیوز)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے گھر’منت‘ کے قریب عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تاہم گزشتہ روز لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ممبئ میں گزشتہ روز تقریباََ شام 7 بجکر 46 منٹ پر شاہ رخ خان کے گھر’منت‘ کے پڑوس میں واقع 21 منزلہ عمارت’جیویش بلڈنگ‘ کی 14ویں منزل پر آگ لگ گئی تھی۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے آٹھ فائر انجن، سات جمبو ٹینکر اور کئی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔رپورٹ کے مطابق، تقریباً دو گھنٹےمیں آگ پر قابو پالیا گیا اور بلڈنگ کے رہائشیوں کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔