ممبئی( سن نیوز)لی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری کے بعد اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کو حوصلہ دینے کے لیے اْن کے گھر منت پہنچ گئیں۔شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کو درپیش اس مشکل وقت کے دوران ، بالی ووڈ کے کئی ممبران نے اسٹار کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی ہے، انہی فلمی ستاروں میں پریتی زنٹا بھی شامل ہیں جو شاہ رخ خان کو تسلی دینے اْن کے گھر پہنچ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آریان خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ختم ہونےکے بعد اداکارہ پریتی زنٹا جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے، ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ سْنایا گیا کہ آریان خان کو 20 اکتوبر تک مزید جیل میں رہنا ہوگا تو پریتی زنٹا اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کو ہمت دینے کے لیے اْن گھر گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
منشیات کیس‘ پریتی زنٹا شاہ رخ خان کو تسلی دینے ’منت‘ پہنچ گئیں
