تازہ ترین

ڈرامہ سیریل’ خدا اور محبت کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، سادیہ خان

اسلام آباد( سن نیوز)جیو انٹرٹینمنٹ کے مشور ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 1اور 2 میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سادیہ خان کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔سادیہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ خاص طور پر ڈرامہ سیریل (خدا اور محبت) کے مداحوں کے لیے ہے جو ہمیشہ یہ شکایت کرتے ہیں کہ اداکارہ اس سیریل کے بارے میں کچھ بھی شیئر نہیں کرتی ہیں‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ اس لیے ان کے پیارے مداحوں کے لیے یہ ایک ویڈیو کلپ‘۔اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے مداح ہمیشہ میرے لیے خوبصورت ویڈیوز بناتے ہیں اس لیے یہ ویڈیو کلپ میری طرف سے مداحوں کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے‘۔ سادیہ خان نے مزید لکھا کہ’بعض اوقات اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا بہت مشکل ہوتا ہے‘اُنہوں نے لکھا کہ’ خاص طور پر جب ڈرامہ سیریل (خدا اور محبت) کی بات آتی ہے تو انہیں لگتا ہے کہ وہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ہیں اور وہ ایک بار پھر کہیں گی کہ یہ سیریل ان کے لیے اب تک کی زندگی میں ہونے والی سب سے اچھی چیز ہے‘۔اُنہوں نے اداکار عمران عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کے ساتھی اداکار اور بہترین دوست عمران عباس کا ایک حیرت انگیز دوست اور خوبصورت انسان ہونے کے لیے شکریہ‘۔ اُنہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ’عمران عباس نے جس طرح سے ڈرامے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اتنے بہتر انداز سے یہ کردار کوئی اور ادا نہیں کرسکتا تھا‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ اس طرح کی کہانیوں کو دکھانے کے لیے زندگی میں بہت تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے جو کہ آپ کی اداکاری سے ظاہر ہوتا ہے‘۔سادیہ خان نے اپنی اس پوسٹ میں ڈرامے کے رائٹر، ڈائریکٹر اور ڈرامے کی کاسٹ خصوصاََ ہمایوں اشرف اور حفضہ خان کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ڈرامہ ناقابلِ یقین اور خوبصورت ہے جو کہ کبھی پرانا نہیں ہوسکتا ہے اور نہ ہی بھلایا جاسکتا ہے۔