کراچی: گلوکار عاصم اظہر نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کی تواضع بریانی سے کریں گے۔یوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی خدشات پر سیریز کھیلے بغیر پاکستان کا دورہ ادھورہ چھوڑ کر جانے کے فیصلے نے جہاں پاکستانی کرکٹ شائقین کو مایوس کیا وہیں لوگ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی اس حرکت پر پاکستان کی حمایت میں آواز بلند کررہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل نے بھی پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گزشتہ روز ٹوئٹر پر لکھا ’’میں کل پاکستان جارہاہوں، کون میرے ساتھ آئے گا؟‘‘کرس گیل کی پاکستانی کرکٹ ساتھ اظہار یکجہتی اور محبت نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے اور لوگوں نے ٹوئٹر پر گیل کی پاکستان سے محبت کو سراہتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔گلوکار عاصم اظہر نے بھی کرس گیل کی محبت کے جواب میں جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’خوش آمدید کرس گیل، ہم آپ کی مہمان نوازی اچھی بریانی، بہترین موسیقی اور تحفظ سے کریں گے۔
عاصم اظہر کی کرس گیل کو بریانی کی پیشکش
