تازہ ترین

مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری کے بیٹے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر

اسلام آباد( سن نیوز)سینیٹر فیصل سبزواری اور معروف میزبان مدیحہ نقوی کے بیٹے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی۔مدیحہ نقوی نے بیٹے کی دنیا میں آنے کے ایک ماہ مکمل ہونے پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں نومولود کو ان کے ہاتھوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماں بنے آج پورا ایک ماہ مکمل ہوگیا، سید زائر حسین آج میرے ہاتھوں میں ہے۔‘مدیحہ نقوی نے بیٹے کے لیے دعائیہ کلمات لکھے کہ ’میرے بیٹے اللہ تمہیں بوڑھا کرے عشقِ حسین میں۔آمین‘یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پوسٹ میں مدیحہ نقوی نے کہا تھا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش تین شعبان کو ہوئی، جوڑے نے بیٹے کا نام سید زائر حسین سبزواری رکھا ہے۔واضح رہے کہ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی نے جولائی 2019 میں خاموشی سے شادی کی تھی۔