تازہ ترین

مائیکرو سافٹ کی بورڈ میں 30 سال بعد ایک بٹن کا اضافہ

واشنگٹن – مائیکروسافٹ کمپنی نے 30 سالوں میں پہلی بار ونڈوز پی سی کی بورڈ میں اہم تبدیلی کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپیوٹرز کے کیبورڈ میں اسپیس بار کے دائیں جانب کوپائلٹ-کی کے نام سے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ مائیکروسافٹ کے اے آئی پروگرامز تک رسائی فراہم کرے گا۔

مائیکروسافٹ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کوپائلٹ بٹن کا مقصد مشکل یا غیر معمولی آپریشنز کو انجام دینے میں مدد کرنا ہے جیسے کہ طویل ای میلز کو لکھنا، ان کا خلاصہ کرنا یا پریزنٹیشن میں شامل کرنے کے لیے AI تصاویر بنانا۔ کمپنی کی جانب سے بٹن کو دیے گئے نام کوپائلٹ کا مطلب صارف کے ساتھ مل کر آپریشنز انجام دینا ہے اور صارف کا وقت بچانا ہے۔

واضح رہے کہ نئے بٹن کا یہ اضافہ 1994 میں کیبورڈ کے ونڈوز بٹن کے متعارف ہونے کے 30 سال بعد ہوا ہے جسے اسٹارٹ مینو کھولنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے مزید بتایا کہ آنے والے بہت سے کمپیوٹرز میں اب کوپائلٹ بٹن شامل ہوگا جو کہ فروری کے آخر سے عوام کیلئے دستیاب ہوگا۔