واشنگٹن – سیارہ مشتری کے حجم جتنے دو “سیارے” خلا میں آزاد گھومتے دیرافت ہوئے ہیں جو کسی بھی ستارے یعنی شمسی نظام سے منسلک نہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز دریافت دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ نے کی ہے۔ دریافت کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیارے جوڑی میں حرکت کرتے نظر آتے ہیں۔ ماہرین فلکیات فی الحال ان کی وضاحت کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے ان سیاروں کا مشہور Orion نیبولا کے نئے تفصیلی سروے میں مشاہدہ کیا جہاں ان جیسے تقریباً 40 جوڑے سیارے موجود ہیں۔