تازہ ترین

واٹس ایپ کا ایموجیز کی تعداد بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد (سن نیوز)میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ ایموجی (Emoji) ڈے کے موقع پر انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے تمام صارفین کے لیے ایموجیز کی تعداد بڑھا کر مکمل رینج فراہم کر دی جائے گی۔اس سے قبل صارفین پیغامات اور گروپ چیٹس پر ردِعمل ظاہر کرنے کے لیے صرف 6 ایموجیز استعمال کر سکتے تھے، جسے اب مکمل ایموجی کی بورڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ گفتگو کو جاندار اور پرلطف بنایا جا سکے۔واٹس ایپ کا ایموجیز کی تعداد بڑھانے کا اعلانواضح رہے کہ ورلڈ ایموجی ڈے ہر سال 17 جولائی کو منایا جاتا ہے۔میٹا نے دورانِ گفتگو استعمال ہونے والے ایموجیز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے تاکہ صارفین کو ایموجیز کی مزید رینج کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد ملے، یہ نئے ایموجیز بھی 17 جولائی سے ہی فراہم کیے جائیں گے۔ایموجیز میسجز کے دوران جذبات کو بہترین انداز میں اظہار کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔دنیا بھر کی طرح پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ایموجیز پر انحصار کرتے ہیں۔واٹس ایپ کا ایموجیز کی تعداد بڑھانے کا اعلانایک سروے کے مطابق پاکستان میں جنریشن Z کے سوشل میڈیا صارفین کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان ہیں، جو سب سے زیادہ سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ خوشی کے آنسوؤں والا چہرہ اور سیاہ دل کے ایموجی کا استعمال بھی کرتے ہیں۔دریں اثنا، 25 سے 44 سال کی عمر کے صارفین اپنے جذبات کے اظہار کے لیے سرخ دل کے ساتھ ساتھ تھمبس اپ اور خوشی کے آنسوؤں والے چہرے کا انتخاب کرتے ہیں۔جبکہ جنریشن X اور Baby Boomers، جن کی عمر 45 سال اور اس سے زائد ہے وہ بھی جذبات کے اظہار کے لیے ایموجیز کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں یہ رجحان کم ہے۔یہ صارفین سرخ دل اور تھمبس اپ کے ساتھ ساتھ دو دلوں والے ایموجی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔