تازہ ترین

وزیراعظم نے اسپیکراسدقیصرکو21 مارچ کواسمبلی اجلاس بلانےکی ہدایت کردی، ذرائع

اسلام آباد( سن نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اسد قیصر کو فوری طلب کیا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے۔وزیراعظم کی جانب سے اسد قیصر کو21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانےکی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور شروع کردیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہیں، فوادچوہدری، بابر اعوان، خسرو بختیار، شہزاد وسیم، حماد اظہر اجلاس میں شریک ہیںواضح رہے کہ تحریک انصاف کے 4 باغی ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، جن میں راجہ ریاض، باسط سلطان بخاری، نواب شیر وسیر، نور عالم خان منظر عام پر آگئے۔