تازہ ترین

قانون کے مطابق اپنے MNAs کو سندھ ہاؤس میں رکھا، گیلانی

اسلام آباد( سن نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا گیا ہے کہ ہم نےقانون کے مطابق اپنے ایم این ایز کو سندھ ہاؤس میں رکھا، دوسری جماعتوں کے لوگوں کی افواہیں ہیں، ہماری طویل تاریخ ہے، ہم کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کریں گے۔یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے عدلیہ کی جانب سے ہٹایا گیا تھا ، عدم اعتماد سے نہیں ہٹایا گیا، عدم اعتماد ایک خالص جمہوری طریقہ ہے۔پیپلزپارٹی نے جمہوریت ، آئین کی بالادستی کے لیے جنگ لڑی ہے، ہم تصادم کی طرف نہیں جارہے مگر وہ جارہے ہیں۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ 172 ارکان شو کرنے ہیں، اگر میں وزیراعظم ہوتا تو 172 ارکان شو کر دیتا۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے ہمارے مہمان ہیں، ہم نے او آئی سی اجلاس کے باعث اپنا احتجاج دو روز آگے کیاہے۔یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتیں کبھی احتجاج نہیں کرتیں۔