تازہ ترین

حکومت جھوٹ کا نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے،جاوید لطیف

اسلام آباد( سن نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کے ہارسز کی ٹریڈنگ کرکے آنے والی حکومت جھوٹ کا نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے۔جاوید لطیف نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹی وی پروگرام میں کی گئی میری پوری گفتگو سنیں گے تو واضح ہوجائےگا کہ میں نےہارس ٹریڈنگ کی بات نہیں کی۔لیگی رہنما نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی ہے نہ کریں گے،ہماری شرافت ہے کہ غیر آئینی حکومت کو آئینی طریقے سے رخصت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اس نالائق، نااہل، چور اور انتہائی غیر مقبول پارٹی سے راہ نجات ڈھونڈ رہا ہے۔جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے ارکان کی رائے اُن کا سیاسی، جمہوری اور آئینی حق ہے جبکہ عدم اعتماد آئینی اور پارلیمانی قدم ہے جس کا طریقہ آئین میں درج ہے۔