اسلام آباد( سن نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منظم انداز میں فوج کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے چہروں سے پتہ چل رہا ہے کہ حالات کدھر جا رہے ہیں۔’’انہیں جب حکومت ملی انہوں نے سازشیں کیں‘‘انہوں نے کہا کہ انہیں جب بھی حکومت ملی انہوں نے سازشیں کیں، بلاول اور مولانا فضل الرحمٰن نے ہاری ہوئی پریس کانفرنس کی۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سیاسی محاذ پر حکومت مکمل اعتماد کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر ِاعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ پُراعتماد ہیں۔’’اپوزیشن فوج سے متعلق سیاسی کنٹرول کی اصلاحات چاہتی ہے‘‘انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ اپنے فائدے کی اصلاحات چاہتے ہیں، ڈان لیکس نواز شریف کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن فوج سے متعلق سیاسی کنٹرول کی اصلاحات چاہتی ہے، یہ پنجاب پولیس کی طرح فوج کو کنٹرول کرنے کا نظام چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ماضی میں بھارتی تاجروں کے ساتھ اور کٹھمنڈو میں مودی کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کیں، اس ملاقات کے بعد مودی نواز شریف کی نواسی کی شادی پر آئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے تمام ایم این ایز کی ہمیں حمایت حاصل ہے، ہمیں 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے 172 ارکان اسمبلی میں لے کر آنے ہیں، اجلاس بلانے کا فیصلہ اسپیکر صاحب نے کرنا ہے۔
منظم انداز میں فوج کیخلاف مہم چلائی جا رہی ہے: فواد چوہدری
