اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی سردار یار محمد رند نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔سردار یار محمد رند نے جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ استعفی 2 دن پہلے وزیر اعظم کو بھجوا چکا ہوں۔انہوں کہا کہ وفاقی وزراء نے بلوچستان پر کبھی مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، مجھے بلوچستان پر کسی اجلاس میں بلانے کی زحمت تک نہیں کی گئی۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ پہلے وزیر اعظم کی یقین دہانی پر استعفیٰ واپس لیا تھا مگر اب کی بار استعفے کا فیصلہ حتمی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند کا مستعفی ہونے کا اعلان
