تازہ ترین

اختر مینگل کی شہباز شریف سے ملاقات

سلام آباد( سن نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
سردار اختر مینگل شہباز شریف کی دعوت پر ان کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پہنچے۔اس موقع پر میاں شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کا پر تپاک استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔اختر مینگل جاتی امراء پہنچ گئےذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور اختر مینگل کے درمیان اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں نے مجموعی ملکی صورتِ حال اور اپوزیشن کی مستقبل کی حکمتِ عملی سے متعلق بھی بات چیت کی۔