اسلام آباد( سن نیوز)سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک کا جسد خاکی ایچ ایٹ قبرستان پہنچا دیا گیا۔ رحمٰن ملک کے جسد خاکی کو سرکاری پروٹوکول میں قبرستان لایا گیا، رحمٰن ملک کی نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔رحمٰن ملک کی سربراہی میں جو تفتیش ہوئی اسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، فواد چوہدرییاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، رحمٰن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ترجمان کے مطابق رحمٰن ملک کو سانس لینے میں مشکلات ہوئیں تو انہیں دوبارہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ دم توڑ گئے۔
رحمٰن ملک کا جسد خاکی قبرستان پہنچا دیا گیا
