اسلام آباد( سن نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے صحافی محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے سامنے محسن بیگ کو پیش کیا گیا۔ملزم کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔عدالت نے محسن بیگ کے وکلا کو میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ دینے پر ایم ایس پولی کلینک کوطلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
صحافی محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع
