تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی عامر لیاقت کو تیسری شادی پر مبارکباد

کراچی( سن نیوز): وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت کو تیسری شادی پر مبارکباد دی ہے۔عامر لیاقت نےٹوئٹر پر کہا ’’وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فون کرکے شادی پر مبارکباد دی۔ شکریہ وزیراعظم صاحب۔‘‘ ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے گزشتہ روز 18 سالہ ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عامر لیاقت کی تیسری شادی کا اعلان ان کی دوسری اہلیہ طوبی کی جانب سے خلع کی تصدیق کے محض ایک روز بعد سامنے آیا تھا۔