تازہ ترین

27 فروری کے مارچ کیلئے زبردست تیاری ہے، سعید غنی

اسلام آباد( سن نیوز)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 27 فروری کیلئے زبردست تیاری ہے، کراچی سے شاندار مارچ ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ جیسے ہی مارچ اسلام آباد پہنچے گا، لوگوں کی تعداد لاکھوں میں ہوگی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مستقل دھرنا نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیروزگاری، مہنگائی اور دیگر مسائل پر احتجاج کریں گے، حکومت کو ہٹانے کے لیے آئینی طریقہ استعمال کریں گے۔ اتفاق کے بعد ہی عدم اعتماد کی طرف جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 27 فروری سے مزارِ قائد کراچی سے مارچ شروع کریں گے، لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد تک ہوگا۔