اسلام آباد( سن نیوز)ایم کیوایم پاکستان کےوفد کی مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے آج ہونے والی ملاقات ملتوی ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کا وفد اب منگل کو ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے وفد میں عامر خان اور وسیم اختر بھی شامل ہوں گے جبکہ ملاقات میں متحدہ اورن لیگ کے ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی گفتگو کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ایم کیو ایم رہنماؤں کی مسلم لیگ ق کی قیادت سےبھی ملاقات متوقع ہے ۔
ایم کیوایم کے وفد کی شہباز شریف سے آج ہونے والی ملاقات ملتوی
