تازہ ترین

نواز شریف خود سے نہیں آئیں گے، انہیں لایا جائے گا: فیصل جاوید

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا وطن واپس آنا ضروری ہے، ان کی منزل جیل ہے، وہ خود سے نہیں آئیں گے، انہیں لایا جائے گا۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے وطن واپس آنے پر خوشی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ سے سزا یافتہ ہیں، ان کے جھوٹوں کی فہرست موجود ہے، نواز شریف نے ہمارے دھرنے پر جھوٹ بولا کہ ہم نے فوج کو ثالثی کا نہیں کہا۔فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف کا ایک اور جھوٹ کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں وہ بھی سامنے آ گیا، ان کے خلاف کرپشن کیس عدالتوں میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ساراکام عمران خان نے نہیں کرنا، نواز شریف کے پاس لندن فلیٹس کے پیسے کہاں سے آئے آج بھی دکھا دیں، حکومت نواز شریف کی واپسی کے لیے جو ممکن ہوا وہ کرے گی۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے لیے بونڈ کی شرط رکھی تھی، نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے لیے شہباز شریف نے بیان حلفی دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو عمران خان سے جیسے ہی این آر او ملے گا واپس آ جائیں گے، ہم اپنی کارکردگی کی وجہ سے 2023ء میں ہونے والا الیکشن جیتیں گے۔فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا میں گڈ گورننس کی بنیاد پر ہی دوسری مدت کے لیے ہماری حکومت بنی، عمران خان نے اگر بہتر معاشی اقدامات نہ کیے ہوتے تو آج ڈالر 250 روپے کا ہوتا۔