تازہ ترین

کراچی، سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ کب متوقع ہے؟

اسلام آباد( سن نیوز)شہر قائد کراچی کے شہریوں نے اگر موسم تبدیل ہونے پر گرم کپڑے اور لحاف واپس رکھنے کا سوچا ہے تو اپنا ارادہ تبدیل کر لیں کیوں کہ کراچی میں ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 3 اور 4 فروری کو سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ آئندہ دو روز کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ایران اور بلوچستان کے درمیان ہوا کا زائد دباؤ موجود ہے، شمال مغرب سے 27 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوائیں چل سکتی ہیں۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کے زائد دباؤ کے باعث تیز ہوائیں شہر میں چل سکتی ہیں، مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل شام یارات ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔