تازہ ترین

سیاستدانوں میں بہترین اداکار کون؟ نبیل گبول نے بتا دیا

اسلام آباد( سن نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ سیاستدان کو وقت پر اداکاری آنی چاہیے لیکن سب سیاستدان اداکار نہیں ہوتے۔جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں نبیل گبول سے سوال کیا گیا کہ آپ نے سیاست میں آنے سے قبل اداکاری سیکھی یا بعد میں جس پر رہنما پی پی پی نے جواب دیا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی، اگر میں اداکار ہوتا تو بڑے کارنامے سرانجام دے دیتا۔بات جاری رکھتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ 60 فیصد عوام یہ سمجھتی ہے کہ اچھا سیاستدان ہونے کے لیے اداکاری آنی چاہیے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے البتہ شہباز شریف کو بہترین اداکاری آتی ہے۔شو کے مہمانوں نبیل گبول اور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے 10 فیصد مرد ایسے ہیں جو اپنی اہلیہ کے کپڑے استری کرتے ہیں۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر سکندر بخت نے بتایا کہ انہوں نے اہلیہ کے کپڑے تو کبھی استری نہیں کیے البتہ اپنے زمانے میں ٹیم کے لڑکوں کے کپڑے ضرور استری کیا کرتے تھے کیونکہ مجھے شوق تھا۔سکندر بخت نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ سب لڑکوں کے کپڑے اچھی طرح استری ہونے چاہئیں۔