اسلام آباد( سن نیوز)محکمہ تعلیم پنجاب نے کورونا کیسز بڑھنے پر اسکول بند کرنے کے معاملے پر واضح بیان دے دیا ۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق فی الوقت اسکول بند نہیں کررہے، اسکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر اسکول بند کرنے کا فیصلہ ہوگا۔خیال رہے کہ اسکولوں کی بندش کے حوالے سے این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ایس او پیز پر پر عمل نہ کرنیوالی درسگاہوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اسلام آباد میں 7روز آن لائن کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی بندش کے حوالے سے واضح بیان دے دیا
